ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے دو فوجی طیارے بھیجے گئے سوڈان

ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے دو فوجی طیارے بھیجے گئے سوڈان

Thu, 14 Jul 2016 19:50:27  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍جولائی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں پھنسے 300سے زائد ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے آج دو سی 17فوجی کارگو طیارہ وہاں بھیجے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کیا کہ جنوبی سوڈان کے ہندوستانی براہ وہاں سے نکلے،ہم نے آپ کے لئے دو طیارے بھیجے ہیں،اگر صورت حال بگڑتی ہے تو ہم آپ کو نہیں نکال پائیں گے۔انہوں نے لکھا کہ جنوبی سوڈان میرے ساتھی جنرل وی کے سنگھ وہاں سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے جوبا پہنچ گئے ہیں،طیارے کے روانہ ہونے سے پہلے صبح سنگھ نے کہا کہ روانہ ہونے کا وقت،پیغام اور نیک خواہشات کے لئے آپ سب کا شکریہ،ہم ہر ہندوستانی کو واپس لانے کی ہر ممکن حد تک کوشش کریں گے۔سنگھ کے ساتھ وزارت خارجہ میں سیکرٹری(اقتصادی تعلقات)امر سنہا، جوائنٹ سکریٹری ستبیر سنگھ اور ڈائریکٹر انجنی کمار بھی گئے ہیں۔کل ایک سرکاری مشاورت میں کہا گیا تھا کہ صرف درست سفری دستاویزات والے ہندوستانی شہریوں کو ہی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔عورتوں اور بچوں کو ترجیح کی بنیاد پر جگہ دی جائے گی۔وزارت کے مطابق جنوبی سوڈان میں تقریبا 600ہندوستانی ہیں جن میں سے 450جوبا میں اور تقریبا 150دارالحکومت کے باہر ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک تقریبا 300ہندوستانیوں نے وہاں سے نکلنے کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے۔


Share: